پہلے یہ آزمائیں
اگر آپ کو ورچوئل جاب ٹرے آؤٹ (VJT) میں پہلی بار لاگ ان کرنے پر مسائل درپیش ہیں، تو مختلف آلے سے دوبارہ کوشش کریں۔ کچھ مسائل آلہ تبدیل کرنے پر ہی آسانی سے حل ہو جاتے ہیں۔
ٹربل شوٹ کرنے کے لیے دیگر اقدامات
اگر نئے آلے میں کوشش کرنے کے باوجود آپ کو VJT اسیسمینٹ کی وڈیو، آڈیو یا ڈسپلے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تو ٹربل شوٹنگ کے مزید مراحل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے نیچے دی گئی لنکس پر کلک کریں۔
VJT ہر ایک پیج کے لیے خودبخود آڈیو کلپ چلاتا ہے جب آپ اس پیج پر جاتے ہیں۔ اگر نئے پیج پر جانے پر آپ آڈیو کلپ نہیں سن پا رہے تو، آپ کو آٹو پلے کی اجازت (allow auto-play) دینے کے لیے سیٹنگز کو لازمی طور ترتیب دینی ہوگی۔
Safari میں آٹو پلے کی اجازت دینا
-
Safari کے مین مینو میں، Safari پر کلک کریں اور Settings for This Website کو سیلیکٹ کریں۔۔۔
-
Settings کے پاپ اپ ونڈو میں، Auto-Play ڈراپ ڈاؤن مینو میں سے، Allow All Auto-Play کو سیلیکٹ کریں۔
-
اب اس پاپ اپ کو بند کرنے کے لیے اسکرین پر کہیں بھی کلک کریں اور اسیسمینٹ پر دوبارہ کام جاری کریں۔
اگر VJT اسیسمینٹ دیکھتے وقت الفاظ / حروف اسکرین پر سے کٹے ہوئے ہیں، تو آپ کو اپنے براؤزر میں زوم لیول کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ زوم کو ایڈجسٹ کرنے کی سیٹنگز ہر براؤزر میں مختلف ہوتی ہیں۔ مزید معلومات دیکھنے کے لیے اپنے براؤزر سے مطابقت رکھنے والی لنک پر کلک کریں۔
Chrome میں زوم ایڈجسٹ کرنے کے لیے گوگل کا ہیلپ آرٹیکل دیکھیں، Change text, image, and video sizes (zoom)
Firefox میں زوم ایڈجسٹ کرنے کے لیے Mozillaکا ہیلپ آرٹیکل دیکھیں، Font size and zoom - increase the size of web pages.
Safari میں زوم ایڈجسٹ کرنے کے لیے Appleکا ہیلپ آرٹیکل دیکھیں، Zoom in on webpages in Safari on Mac.
Edge میں زوم ایڈجسٹ کرنے کے لیے Microsoft کا ہیلپ آرٹیکل دیکھیں Ease of Access in Microsoft Edge.
دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے:
-
اپنا کمپیوٹر یا آلہ ری اسٹارٹ کریں اور VJT اسیسمینٹ دوبارہ چلائیں۔ اگر آپ کا مسئلہ ابھی بھی حل نہیں ہوا تو اگلا مرحلہ آزمائیں۔
-
اپنے براؤزر کی عارضی انٹرنیٹ فائلز ڈلیٹ کردیں۔ اپنے براؤزر سے مطابقت رکھنے والی لنک پر کلک کر کہ مزید معلومات ملاحظہ کریں۔
احتیاط: موبائل ڈوائس پر کیش (cache) کا صفایا کرنے سے وہ چیزیں بھی ڈلیٹ ہو سکتی ہیں جو آپ سنبھال کر رکھنا چاہتے ہیں (مثلاً، محفوظ کیے گئے پاسورڈ)۔ اگر آپ اپنی موبائل کے کیش کلیئر نہیں کرنا چاہتے تو یہ مرحلہ اسکپ کردیں۔
Chrome میں عارضی انٹرنیٹ فائلز ڈلیٹ کرنے کے لیے، گوگل کا ہیلپ آرٹیکل دیکھیں، Clear cache & cookies.
Firefox میں عارضی انٹرنیٹ فائلز ڈلیٹ کرنے کے لیے، Mozilla کا ہیلپ آرٹیکل دیکھیں،How to clear the Firefox cache.
Safari میں برائوزنگ ہسٹری ڈلیٹ کرنے کے لیے، Apple کا ہیلپ آرٹیکل دیکھیں،Clear your browsing history in Safari on Mac.
Edge میں عارضی انٹرنیٹ فائلز ڈلیٹ کرنے کے لیے، Microsoft کا ہیلپ آرٹیکل دیکھیں، View and delete browser history in Microsoft Edge.
-
VJT تک رسائی کے لیے مختلف براؤزر استعمال کریں۔ Google Chrome براؤزر استعمال کر کے کافی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم، VJT تک رسائی کے لیے مندرجہ ذیل تمام براؤزرس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کوئی براؤزر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دی گئی ڈاؤن لوڈ لنک پر کلک کر کے اس کے پیج پر جائیں۔